وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی ترقی و مفاد کو ترجیح دی ہے،مسلم لیگ ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کیا اور کررہی ہے انشاء اللہ کرتی رہے گی،مسلم لیگ کی بنیاد آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور دیگر راہنماؤں کی جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا،مسلم لیگ (ن) وہ جماعت ہے جس نے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے،عوامی فلاحی منسوبوں کو کا کامیاب بنانے اور بیرونی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد کی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ضلع وزیر آباد کے آرگنائزر محمد عمران سنی کمبوہ اور ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ نے مسلم لیگ (ن) کے 118ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ساجد حسین چیمہ،رانا ناصر سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنان نے نہ صرف آمروں کے سامنے جرات مندانہ طور پر نعرہ حق بلند کیا بلکہ پاکستان کے مفاد میں ہمیشہ پارٹی اصولوں سے وابستہ رہ کر سیاست کی،مسلم لیگ (ن) آج بھی قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی راہنما ئی میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کررہی اور ملک کی تعمیر وترقی کے لئے مصروف عمل ہے۔تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا
