حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے،اظہارخیال
اسلام آباد(این این آئی)اسلام کی تبلیغ واشاعت میں اولیاء کرام کا اھم کردار ھے پیر محمد سلطان میراں ، خلفائے راشدین کے بعد اسلام کی تبلیغ واشاعت اور لوگوں کو اسلام کے مطابق معلومات کی فراہمی میں اولیاء کرام کا ایک اہم کردار ہے اولیاء کرام نے اپنے حسن سلوک پیار و محبت اور دل لگی سے اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا پیر طریقت رہبر شریعت فخر نوجوانان پاکستان پیر محمد سلطان میراں سجادہ نشین دربار عالیہ نوشہرہ شریف نزد جلال پور جٹاں ضلع گجرات نے خطہ پوٹھوہار کے دورے پر اپنے مریدین سے ان خیالات کا اظہار کیا پیر محمد سلطان میراں نے اج خیابان سر سید ڈھوک نجو راولپنڈی میں اپنے مریدین کے غریب خانے پر مریدوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد پر بھی خاص توجہ دینی چاہیے پڑوسیوں اور غریبوں کا ہر صورت خیال رکھا جائے اس موقع پر ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاہی ملک عقیل انجم ملک نازک حسین نوشاھی، ملک عبدالقیوم نوشاھی،ملک ضیافت نوشاھی،ملک مدثر، ملک مبشر، ملک یوسف، ملک شکیل، عبد الحفیظ ،طاھر سبحانی،عارف،موڈی ساہیں،حاجی ظفر اقبال ،ملک قاسم نوشاھی، ملک ھارون، ملک عثمان اور دیگر مریدین بھی موجود تھے
