سال 2024 سرکل وزیرآباد 353افراد روڈ حادثات،7 دوران ڈکیتی قتل

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)سال 2024 سرکل وزیرآباد 353افراد روڈ حادثات،7 دوران ڈکیتی قتل،ڈکیتیوں و راہزنی و چوریوں کی وارداتوں کی ڈبل سینچری جبکہ مختلف واقعات میں 93 افراد قتل ہو گئے جرائم کے تناسب میں گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا وزیرآباد سرکل کے تھانہ جات سوہدرہ،سٹی،صدر وزیرآباد، احمد نگر،گکھڑ منڈی اور علی پور چٹھہ میں سال 2024 میں جرائم پیشہ عناصر نے ات مچائے رکھی مختلف واقعات میں 93 افراد قتل ہوئے، دوران ڈکیتی 7 افراد مارے گئے 30 سے زائد بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات پیش آئے، سرکل وزیرآباد میں سات پولیس مقابلے ہوئے، دریائے چناب ٹول پلازہ میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے خطرناک اشتہاری قرار پائے، پنجاب اسمبلی کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر کا جی ٹی روڈ پر قتل اور بعد ازاں ملزم کو سرکل پولیس نے ٹریس کر لیا ملزم برآمدگی کے لیے جاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش میں مارا گیا، لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 1330 افراد زخمی ہوئے، 353 افراد مختلف حادثات کی وجہ سے جان گنوا بیٹھے، گکھڑ منڈی میں دوسگے بھائی ننھے طالب علم روڈ حادثہ میں جان گنوا بیٹھے، نجی کارخانہ میں دو سگے بھائی کیمیکل کو آگ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے دوران ڈکیتی بوسیدہ مکانات اور دیواریں گرنے سے 3خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، بوسیدہ اور ٹوٹے پھوٹے روڈ حادثات کی بڑی وجہ قرار پائے گکھڑ منڈی میں جی ٹی روڈ پر یوٹرن حادثات میں سر فہرست رہے، تھانہ علی پور چٹھہ میں بیوپاریوں کو لوٹنے کے مختلف واقعات میں مویشی منڈیوں کے بیوپاری لاکھوں روپے سے محروم ہوئے جبکہ دو بیوپاری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان کی بازی بھی ہار گئے، وزیرآباد میں الریاض ڈیپارٹمنٹل سٹور میں دوران ڈکیتی سیلز مین کو مذاحمت پر قتل کر دیا گیا، سیلز مین کو قتل کرنے والا ڈاکو بھی بعدازاں پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں