2025 کی ابتداء عوامی خدمت کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام پروگرام میں بے روزگار محنت کش افراد کو مفت ریڑھیوں کی تقسیم

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) 2025 کی ابتداء عوامی خدمت کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن جماعت اسلامی وزیرآباد کے زیر اہتمام پروگرام میں بے روزگار محنت کش افراد کو مفت ریڑھیوں کی تقسیم درجنوں بے روزگار سبزی و پھل فروش مستحق افراد کو مفت ریڑھیاں فراہم کی گئیں بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا خوشنودی خدا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ضلعی سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن عمران منیر بٹ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے الخدمت فاونڈیشن کے راہنما و جنرل سیکرٹری عمران منیر بٹ نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کا مشن عوامی فلاح اور انسانیت کے لیے خدمات انجام دینا ہے الخدمت فاونڈیشن نے نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم اور جدید علوم کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ متوسط طبقہ سے جڑے محنت کش و بے روزگار افراد کے لیے اپنا روزگار اور اپنا کاروبار کے لیے بنیادی ضروریات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہم بلا سود قرضہ جات کی فراہمی اور چھوٹے کاروباری افراد کی معاونت و خواتین کو امور خانہ داری کے ساتھ ساتھ روایتی دستکاری سمیت ایسے منصوبے فراہم کر رہے ہیں جس سے روزگار کے آسان مواقع میسر آئیں اسی سلسلہ میں ایک قدم مقامی بے روزگار محنت کش آفراد کو اپنے کاروبار کے لیے ریڑھیاں فراہم کی ہیں تاک متوسط طبقہ کے ناخواندہ افراد با عزت روزگار کما سکیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں