مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر پنجاب 73ویں باڈی بلڈنگ مقابلے اللہ والے جیولرز اور ایور گرین انٹر پرائزز کے تعاون سے مقامی میرج ہال میں منعقد

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر پنجاب 73ویں باڈی بلڈنگ مقابلے اللہ والے جیولرز اور ایور گرین انٹر پرائزز کے تعاون سے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئے،،جسمیں پنجاب بھر سے 100کے قریب نوجوانوں ن حصہ لیا،مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ،مہر محمد افضل،صاحبزادہ سید ضیاء النور،احمد سعید اللہ والے،ناصر محمود اللہ والے،امجد محمود صدیقی،حسن البناء اللہ والے،ملک محمد یوسف چاند،مقصود ڈار،احمد یار وڑائچ،کرنل (ر) وقار انور شیخ،محمد اکبر بٹ،امتیاز اظہر باگڑی،ذوالفقار علی باگڑی،حسان وقار چیمہ،افتخار احمد بٹ،ندیم اختر جنجوعہ،تنویر عالم،واجد نعیم ودیگر تھے۔ مقابلوں کو دیکھنے کے لئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ اور مہر محمد افضل نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی مدد ملتی ہے کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے۔چیف آرگنائزر حسن البناء اللہ والے اور احمد یار وڑائچ کی کوششوں سے منعقد ہوئے۔مسٹر پنجاب چوہدری فرزند علی آف لاہور اور جونیئر مسٹر پنجاب عثمان علی آف ملتان نے ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ مسٹر وزیرآباد کا ٹائٹل حافظ طیب نے اپنے نام کیا۔مسلم ہینڈز انٹر نیشنل کی طرف سے مہمانوں کی تین دن مہمان نوازی کا شرف حاصل ہوا دور سے آنے والے مہمانوں کو رہائش فراہم کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں