چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف چیف منسٹر کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلنس یونٹ، انسپکشن ٹیم اینڈ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بریگیڈیر (ر) بابر علاؤ الدین نے سوہدرہ کا دورہ کیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق جاوید ملک)چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف چیف منسٹر کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلنس یونٹ، انسپکشن ٹیم اینڈ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بریگیڈیر (ر) بابر علاؤ الدین نے سوہدرہ کا دورہ کیا اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کیا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرفیصل میر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ اور ایکسئین بلڈنگز انکے ہمراہ تھے۔ چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف چیف منسٹر کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلنس یونٹ، انسپکشن ٹیم اینڈ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ بریگیڈیر (ر) بابر علاؤ الدین نے بتایا کہ سوہدرہ میں رور ل ہیلتھ سنٹر کی عمارت کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری کے اس منصوبے پر 47ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15ملین روپے لاگت سے اربن یونین کونسل سوہدرہ کی عمارت ا ز سر نو تعمیر کی جارہی ہے، منصوبے کی تکمیل سے علاقہ میں لوکل گورنمنٹ سروسز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بریگیڈئر(ر) بابر علاؤ الدین نے سوہدرہ میں نوجوانوں کیلئے گراؤنڈ کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ گراؤنڈ کیلئے مختص زمین کو ہموار کرنے کا عمل جلد مکمل کرکے سپورٹس سرگرمیوں کیلئے فراہم کی جائے۔ بعد ازاں چیئرپرسن چیف منسٹرز ڈائریکٹوریٹ آف کمپلینٹس اینڈ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ عمارت میں باقی ماندہ کام کو 15جنوری تک مکمل کرکے عمارت کالج انتظامیہ کے حوالے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں