وزیرآباد(طارق جاوید ملک) صدر انجمن پٹواریان پنجاب شاہد انصر گورائیہ اور جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن رانا زمان کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹیشن بلال اکبر خان سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال محکمہ ریونیو کی اپ گریڈیشن اور ریگولرائزیشن بارے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق صدر انجمن پٹواریاں پنجاب شاہد انصر گورائیہ اور جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن رانا زمان نے صوبائی وزیر ٹراسپورٹیشن بلال اکبر خان سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف امور زیر بحث آئے اس موقع پر صدر انجمن پٹواریاں نے پنجاب کے پٹواریوں اور محکمہ ریونیو کے دیگر ملازمین کو درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا اور ان کی اپ گریڈیشن و ریگولرائزیشن بارے سیر حاصل گفتگو کی شاہد انصر گورائیہ نے صوبائی وزیر سے گذارش کی کہ وہ محکمہ کے ملازمین کے سکیل کو اپ گریڈ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ تمام ڈیپارٹمنٹ اپ گریڈ ہو چکے ہیں صرف پٹواریوں اور بندوبست پٹواریوں کی اپ گریڈیشن ہونا باقی ہے انہوں نے منسٹر سے کہا کہ چیف سیکرٹری کو اس سلسلہ میں ہماری سفارشات بارے ہمدردانہ غور کرنے پر کہا جائے۔انہوں نے کہا کہ پٹواری محکمہ ریونیو میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور مشکل حالات میں اگلے محاذ پر گورنمنٹ کے لیے کام کرتے ہیں ان سب کی آواز کو احکام بالا تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر فوری چیف سیکرٹری پنجاب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پٹواریوں کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پٹواریوں کے مطالبات جائز ہیں اور اس متعلق سفارشات و گذارشات کو جلدباز جلد وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اپنے پٹواری بھائیوں کو مسائل جو جلد حل کر لیں گے۔
