وزیر آباد (طارق جاوید ملک بیورو چیف) جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے رواداری کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا۔ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام اداروں کی یکجہتی ضروری امر ہے۔ وطن دوست اداروں کا احترام ہماری ملی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی ضلعی صدر میڈم پروین شیخ نے سماجی اور سیاسی کارکنوں پر مشتمل ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور افراتفری کا عفریت ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔ انتقامی سیاست سے جمہوری ادارے کمزور ہو رہے ہیں۔منفی رحجانات کی سرکوبی کے لیے مثبت فکر کی حامل قیادت کو متحرک کرنا ہو گا۔
