جہلم ( بلال رضا) سال نو کی آمد کے موقع پر وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئے سال کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ اس سال کو پاکستان، پاکستانی قوم، عالم ِ اسلام اور ساری دنیا کیلئے باعث رحمت و برکت بنائے اور دنیا کو امن و آشتی اور ترقی و خوشحالی نصیب فرمائے، آمین۔
چئیرمین قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ترقیاتی اہداف / ایم این اے بلال اظہر کیانی نے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی قوم کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ نئے سال میں ہمیں قوم کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے بحیثیت قوم ترجیحات کا درست طور پر تعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے۔اللہ تعالیٰ نئے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوشحالی کا باعث بنائے، دعا ہے نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے نجات کا سال ہو، عوام کی جان اور معاش کا تحفظ ہو۔ نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔ نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے؛ جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی، بلال اظہر کیانی
