ایم این اے بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی کا مختلف علاقوں کا دورہ اور فاتحہ خوانی

Spread the love

جہلم ( بلال رضا) ایم این اے بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے چک جمال میں اعجاز قریشی صاحب کی زوجہ مرحومہ اور بوہڑیاں میں عمر ہمدانی صاحب کے نانا مرحوم کی وفات پر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،
حمزہ اظہر کیانی نے علاقہ روہتاس روڈ میں پروفیسر تاثیر صاحب کی رہائشگاہ والی گلی کا دورہ کیا اور سیوریج / صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ حمزہ اظہر کیانی نے محلہ کریم پورہ کا بھی دورہ کیا اور علاقہ کی گلیوں اور نالیوں کی پختگی کے حوالے سے تفصیلی سروے کیا، حمزہ اظہر کیانی نے تمام مسائل جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں