وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی رہائشگاہ آمد۔

Spread the love

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان سے ملاقات ہوئی اور ملکی سیاسی صورتحال و دیگر امور پر بات چیت ہوئی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا پاکستان کے سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم انور سیف اللہ خان کی رہائشگاہ پر آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے پاکستان کے سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی اس موقع پر انور سیف اللہ خان سے خصوصی ملاقات ہوئی اور ملکی، سیاسی صورتحال، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان کی ملکی اور عوامی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے اکرام الدین کو اوورسیز پاکستانیوں کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں