جہلم ( بلال رضا) سالانہ برسی لالا عبد الرحمن المعروف لالا مان سرکار ورحمۃ اللہ علیہ کے دربار سلیمان پارس میں برسی کے موقع پر ختم شریف اور دربار شریف پر غسل دیا گیا اس موقع پر ان کی فیملی کی جانب سے مریدین کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سالانہ برسی لالا عبد الرحمن المعروف لالا مان سرکار ورحمۃ اللہ علیہ کے دربار سلیمان پارس میں برسی کے موقع پر ختم شریف اور دربار شریف پر غسل دیا گیا اس موقع پر ان کی فیملی میں سے ماں جی اور ان کے بیٹے وحید بٹ ، ولی عہد جانشین منیب عثمان نے آنے والے تمام لالہ سرکار جی کے مریدین کا شکریہ ادا کیا اور ان میں لنگر تقسیم کیا۔ سالانہ برسی کے موقع پر دربار شریف کو غسل بھی دیا گیا اور اس موقع پر قران خوانی بھی کی گئی اور محفل میلاد مصطفی بھی کی گئی ۔ اور قبر مبارک پر چادر شریف اور تاج پوشی بھی کی گئی۔ اور آخر پر دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
