وزیر آباد (طارق جاوید ملک)وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور او پی ڈی میں بڑھتے ہوئے رش اور مریضوں کی فلاح کے لیے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس سے انتظار کا وقت کم سے کم لمبی لائنوں کا خاتمہ، سلپ بننے سے لیکر میڈیسن ملنے تک کا تمام نظام آن لائن کردیاگیا ہے جس کا سہرا ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ پروفیسر عبدلستار،ایم ایس ڈاکٹر نعیم اختر اور پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی پوری ٹیم کے سر جاتا ہے ورروزانہ کی لائیو سمری کی ڈسپلے سکرین بھی ایڈجسٹ کردی گئی ہے۔ لہذاتمام مریضوں سے گزارش ہے کہ ٹائم کی پابندی کرتے ہوئے صبح 8 بجے او پی ڈی کاؤنٹر پر تشریف لائیں۔ بغیر کسی سفارش کے احسن طریقے سے آپ محدود وقت میں تمام سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کسی بھی شکایت کی صورت ڈی ایم ایس/انچارج او پی ڈی ڈاکٹر کاشف بلال سے ہمہ وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
