رپورٹ سکندر ملک ۔
وزیراباد روڈ پٹھان والی میں اینٹی نارکوٹیکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ) پٹھان والی وزیر اباد کے زیر اہتمام انڈر 13 سائیکل ریس چیمپین شپ ۔بمقام زیر تعمیر روڈ وزیر اباد نیو بائی پاس ہاجی شفاعت اللہ چیمہ شہید چوک پٹھان والی تا اختتام پذیر شہید نوید یونس کیر سینٹر پٹھان والی فاصلہ ایک کلومیٹر ۔سائیکل ریس میں 20 بچوں نے حصہ لیا ۔فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن میں انے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچے سبحان کھوکھر کو ٹرافی اور پانچ ہزار روپے نقد دیے گئے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے احتشام چیمہ کو 3 ہزار روپے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔تیسرے نمبر پر انے والے بچے حذیفہ کو 2ہزار روپے نقد اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔اینٹی نار کو ٹیکس کے انسپیکٹر طارق صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وقت رقم بچوں کو دی پہلے نمبر پر انے والے کو 10 ہزار روپے نقد دوسرے نمبر پر انے والے کو پانچ ہزار اور تیسرے نمبر پر انے والے کو پانچ ہزار روپے نقد دیے ۔سائیکل چیمپین ریس کے مہمان خصوصی چوہدری تنویر احمد چیمہ صاحب ۔اینٹی نارکو ٹیکس فورس کے انسپیکٹر طارق صاحب اور فورس کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔مہمانوں کا استقبال اینٹی نار کو ٹیکس ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری جمیل احمد چیمہ اور ویلفیئر سوسائٹی کے ارکان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر کیا ۔فیتا کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔اخر میں اینٹی نار کو ٹیکس فورس انسپیکٹر طارق صاحب اور نوجوانوں کو شہید نوید یونس کیئر سینٹر پٹھان والی کا وزٹ کروایا گیا ۔اور انے والے مہمانوں کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔
