ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی سابق آئی جی کرنل تاج سلطان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اسلام آباد میں سابق انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات خیبرپختونخواہ کرنل(ر) تاج سلطان خان سے ملاقات ہوئی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور ملک میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے سابق انسپکٹر جنرل کرنل (ر) تاج سلطان خان کو جیلخانہ جات کیلئے لازوال خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق انسپکٹر جنرل کرنل ر تاج سلطان خان نے اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر مبارکباد پیش کی اور انکی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے لازوال خدمات کو سراہا۔