ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن شعیب اقبال سید کی خصوصی ہدایت پر شہر میں پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا آغاز، جھال روڈ پر بنائی گئی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔چرچ روڈ پر دو تندوروں کو بھی گرا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب نے کاروائیوں کی نگرانی کی، انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر / ایڈمنسٹریٹر شعیب اقبال سید کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مستقل تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء اور ان کی ٹیم نے جھال روڈ پر غیرقانونی تعمیر کئے گئے تھڑوں کو مسمار کردیا گیا۔ اسی طرح چرچ روڈ پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو تندوروں کو بھی گرادیا گیا ہے۔
