جہلم( بلال رضا)تفصیلات کے مطابق وچلا بیلا گاؤں لنگرپور بیلی میں جہلم الحقیق لائنز کلب کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس کیمپ میں 300 کے قریب مریضوں کا نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ ان کو انتہائی معیاری ادویات بھی مفت مہیا کی گئی۔جہلم کے اس دور دراز علاقے میں مشکل ترین راستے سے گزر کر میڈیکل ٹیم اور سماجی شخصیات نے لوگوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا۔اہل علاقہ کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے پر الحقیق لائنز کلب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ڈاکٹر شاہد معروف ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،ڈاکٹر محمد اسد مرزا ، ڈاکٹر نثار احمد اور لیڈی ڈاکٹرز نے بھی اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور چوہان ،ڈسٹرکٹ گورنر محمد شکیل سیٹھی ، شمشاد ڈار، لائن اسحاق ڈار اور دیگر شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اہل علاقہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ غریب لوگوں کو صحت جیسی اہم سہولیات کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
