اسلام آباد()نیشنل بینک آف پاکستان پمز برانچ نے ریٹائرڈ بزرگ ملازمین کو ذلیل و خوار کر رکھا ہے، پنشن لینے جانے پر کہاجاتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹس جی نائن برانچ میں ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں وہاں جائیں تو وہ کہتے ہیں کہ پمز جاؤ ،ہم لوگ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ویگنوں پر دھکے نہیں کھا سکتے،پمز نان گزئیٹڈ ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی محمد حنیف، پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی، مرزا اکمل ،حاجی سرفراز اوردیگر نے گورنر سٹیٹ بینک ،وزیراعظم اور حکام بالا سے التماس کی ہے کہ ریٹائرڈ اورعمر رسیدہ ملازمین کو اس مشکل سے نکالا جائے اور ہمارے اکاؤنٹس پنشن کے لئےپمز کی نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ میں میں رکھے جائیں
