ساجد خان جیسے ایماندار اور ایک کمانڈو افسر کو گھر بٹھایا گیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ عوامی رائے
پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر)آرمی پبلک سکول پشاور أپریشن کا حقیقی ہیرو کیپٹن(ر) ایس پی ساجد خان ایلیٹ فورس کا وہ قیمتی ہیرہ ہے جسکی قیمت کوئی نہیں لگا سکتا،ساجد خان ایک خوش مزاج، خوش اخلاق ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں شمار ہوتا ہے۔ساجد خان ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن محنت سے ادا کرتے ہے نہایت ہی بہترین گفتگو، شریف اور زندہ دل طبیعت کا مالک ہے، خود بھی سچے دل اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرتا ہے، اور دوسروں سے بھی اچھی ڈیوٹی لینے کی ہدایات کرتی ہے، ایسے پولیس آفیسرز پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلۓ بہت انمول ہوتے ہیں، عوام اور پولیس میں پھیلی ہوئی نفرت اچھا راویہ اور بہترین خدمات ہی ختم کر سکتا ہے,
لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کئ مہینوں سے کیپٹن ر ساجد محمود خانSP ایلیٹ فورس جیسے ایماندار اور ایک کمانڈو افسر کو گھر بٹھایا گیا ہے۔ جب ساجد خان SP ہیڈ کوارٹرRRF پشاور تھے تو مجھے یاد ہے ہر کوئ سر ساجد خان کے ساتھ تصویریں کھچوا رہا ہوتا تھا۔کدھر ہیں وہ لوگ اب کسی نے آواز اٹھائی؟؟ آواز تو چھوڑیں سب سر ساجد خان کو بھول ہی گئے ہیں جیسے اس ملک میں ایمانداری کا کب تک ایسے استحصال کیا جائے گا۔ھر سب سوال کرتے ہیں کہ ایماندار افسر نوکریاں چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔ کیوں ایماندار افسروں کو ناکردہ گناہوں کی سزا دیکر اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر ہی چلے جائیں۔صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور انسپکٹر جنرل خیبر پختون خواہ پولیس سے درخواست ہے کہ وہ بھی انصاف اور میرٹ پر توجہ دیں تاکہ ہمیں بھی انصاف ہوتا ہوا نظر آئے۔