ہنر مند افراد کی اعلی پیشہ وارانہ تربیت اور بحالی کا مشن مسلم ھینڈز کا طرہ امتیاز ہے

Spread the love


وزیر آباد ( طارق ملک بیورو چیف) معاشرتی فلاح کے مشن پر گامزن ادارے روشن قندیل کی مانند ہیں۔ انسانیت کی معراج حاصل کرنے کے لئے مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف افراد رب کریم کے مقربین میں شامل ہیں۔ ہنر مند افراد کی اعلی پیشہ وارانہ تربیت اور بحالی کا مشن مسلم ھینڈز کا طرہ امتیاز ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے مسلم ہینڈز ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سے فارغ التحصیل ٹرینیز کو ایمسٹون ٹرسٹ کی جانب سے ٹول کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت ایریا مینجر مسلم ہینڈز رانا عمر فاروق نے کی۔ لائیولی ہڈ آ فیسر شمس الرحمن نے بتایا کہ ادارے سے فارغ التحصیل باہ ہزار سے زائد لوگ تربیت مکمل کرنے کے بعد ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ ،ایریا مینجر رانا عمر فاروق، پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی ، مرکزی تنظیم تاجراں کے صدر ناصر محمود ،انجمن آ رائیاں کے صدر چوہدری احمد سعید،تنظیم تاجراں کے نائب صدر محمد اکبر بٹ، مسلم لیگی راہنما عامر مشتاق،انجینئر نعیم قیصر نجمی،قاری مظفر اقبال چشتی اور ممتاز سماجی شخصیت ملک محمد یوسف چاند نے سٹوڈنٹس میں ایمسٹون ٹرسٹ کی جانب سے ٹول کٹس تقسیم کیں۔ تقریب میں پرنسپل محمد یوسف ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ،ایڈمن آ فیسر حافظ ندیم قادری، محمد اشرف نثار،میاں سرفراز، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عابد مغل اور دیگر ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں