وزیرآباد تجاوزات کے خلاف آپریشن

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) وزیرآباد تجاوزات کے خلاف آپریشن،سیالکوٹ روڈ پر پختہ تعمیرات مسمار،ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ترجیح عوام کو سہولیات کی فراہمی مطمع نظر،تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انتظامیہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں دوکانداروں کے اثاثے تباہ کرنا کسی صورت قبول نہیں انتظامیہ تاجر نمائندگان کو اعتماد میں لے مرکزی تنظیم تاجران،تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری پختہ تعمیرات سے نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہو چکا ٹریفک جام رہنا معمول تھا انتظامیہ کو سراہتے ہیں شہری حلقے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کے پیش نظر بلدیہ وزیرآباد کا تجاوزات مافیا کے خلاف سخت آپریشن سیالکوٹ روڈ کچہری چوک تا قبرستان کشمیریاں ونجووالی پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں ہورڈنگ بورڈز اور آہنی شیڈ بھی توڑ دیئے گئے سڑک پر تنگی کا سبب بننے والے عارضی کھوکھے،ڈھابے اور بنائی گئی پختہ سیڑھیوں کو بھی توڑ دیا گیا کئی ایک ہوٹلز کے متجاوز تندور بھی مسمار کر دیئے گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سربراہی اے ڈی سی جی فیصل سلطان کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ سمیت انکروچمنٹ سٹاف کے آفیسرز و عملہ بھی موجود تھا ہیوی مشینری سے پختہ تعمیرات کو توڑ دیا گیا جبکہ بلدیہ ملازمین نے متجاوز کئی ایک اشیاء کو قبضہ میں لے کر بلدیہ وزیرآباد کے سٹور میں پہنچا دیا دوکانداروں نے انتظامیہ کے سخت رویہ اور لاکھوں روپے کی املاک تباہ کرنے پر سخت احتجاج کیا مرکزی تنظیم تاجراں کے عہدیدران نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ نے ہمیں تین روز کا وقت دیا تھا جس پر دوکانداروں کو متجاوز اشیاء ہٹانے کا کہا گیا تھا لیکن اچانک آپریشن کر کے دوکانداروں کا نقصان کیا گیا خصوصا متوسط طبقہ کے افراد کھوکھے والے اور ڈھابہ فروش افراد کو آڑے ہاتھوں لیا گیا جو قابل مذمت عمل ہے شہریوں نے آپریشن کو سراہا اور کہا کہ نکاسی آب کی ابتر صورتحال کی بڑی وجہ نکاسی کے نالوں پر قائم پختہ تعمیرات ہیں جس کی وجہ سے صفائی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بھی بڑا سبب تجاوزات و مصنوعی قبضہ جات ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہو چکیں اور مسافر کئی کئی گھنٹے ذلیل و خوار ہوتے ہیں خصوصا سیالکوٹ ایئرپورٹ اور ڈرائی پورٹ کی ٹریفک کا گھنٹوں رکے رہنا شدید مشکلات کا سبب تھا تجاوزات کے خلاف آپریشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں