وزیر آباد (طارق جاوید ملک بیورو چیف)ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ ریاست کے تمام اداروں کا باہمی تال میل ملک دشمن عناصر کے لئے وارننگ ہے۔ پاکستان معاشی مشکلات سے نکلنے کی راہ پر گامزن ہو چکاہے۔ افواج پاکستان ملک دشمن عناصر اور ان کے لے پالک مینوں کا سر کچلنے کے۔ لئے ہر وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے مسلم لیگی راہنماؤں چوہدری صاحب داد اور جہاندادکی جانب سے معروف صحافی محمد آ صف بٹ کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلال فاروق تارڑ،میاں صبیح الرحمان عنصر محمود سندھو اور دیگر ممتاز سماجی وسیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
