وزیرآباد(ملک طارق جاوید) مراکش کشتی حادثہ میں وزیرآباد کا نوجوان بھی شامل،اہل خانہ کی جانب سے جاں بحق ہونے کی تصدیق،نوجوان کو بھی تشدد کر کے مار کر سمندر میں پھینکا گیا اہلخانہ غم سے نڈھال مقامی ایجنٹ حادثہ کی خبر کے بعد روپوش وزیرآباد کے علاقہ ہری پور کا رہائشی نوجوان شہزاد ولایت بٹ 3 ماہ قبل اسپین کے لیے گھر سے عازم سفر ہوا وزیرآباد کے رہائشی انسانی اسمگلرز عامر اورحافظ عثمان نے نوجوان شہزاد اور اسکے اہلخانہ کو بذریعہ ہوائی سفر اسپین پہنچانے کے عوض 45 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جنہوں نے اپنے تیسرے ساتھی ایجنٹ رانا لیاقت جس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے کے ہمراہ پاکستان سے موریطانیہ بھیجا جہاں سے نوجوان کو مراکش سے بذریعہ کشتی اسپین کی ڈنکی لگوائی گئی خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مراکش کے ایجنٹوں نے نوجوانوں کو سمندر میں بھوکا پیاسا رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا نوجوان عرصہ ڈھائی ماہ موریطانیہ سے اسپین جانے کے لیے جانے کا منتظر رہا اہل خانہ سے 10 روز قبل رابطہ منقطع ہوا کشتی حادثہ کے بعد ایجنٹ روپوش ہو گئے اور نمبرز بھی بند کر دیئے اہل خانہ غم سے نڈھال اور علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہے۔
