وزیرآباد کی نجی سوسائٹی مکینوں نے ایک چور کو موقع پر پکڑ لیا جب کہ دو چور فرار ہونے میں کامیاب

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) وزیرآباد کی نجی سوسائٹی مکینوں نے ایک چور کو موقع پر پکڑ لیا جب کہ دو چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پر واقع نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں آئے روز واداتیں ہوا کرتی تھی گذشتہ روز سوسائٹی کے مکینوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مقامی افراد نے چور کو صدر پولیس کے حوالے کر دیا تفتیش پر چور نے نے اپنا نام عبدالجبار ساکن اگوکی بتایا ہے۔پولیس تھانہ صدر معاملہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں