وزیرآباد (نامہ نگار)احمد نگر کچے کا علاقہ بن گیا وارداتیں تھم نہ سکیں دن دیہاڑے ڈکیتی کی ایک اور واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر 6 لاکھ لوٹ کر فرار متاثرہ افراد کا مین روڈ بلاک کر کہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج نعرہ بازی وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لدھے والہ چیمہ کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر محمد زاہد ولد محمدلطیف قوم باجوہ سکنہ لدھیوالہ چیمہ سے 235000اور ولی محمد ولد تاج قوم راجپوت سکنہ لدھیوالہ چیمہ سے 362000 روپے لوٹ لئیے دونوں افرادجیسے ہی مال مویشی منڈی میں فروخت کرکے ڈالہ پر سوار ہو کر اپنے گاوں کے پاس پہنچے تو دو کس نامعلوم مسلح رائفل بسواری 125 بلانمبری پر أۓ اسلحہ کے زور پر روک کر پیسے چھین کر بیگہ خورد ہوائی فاںرنگ کرتے ہوۓ فرار ہو گئے متاثرہ افراد اور شہریوں نے مین روڈ احمد نگر تا کلاسکے مکمل بند کر کہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا آئے روز وارداتوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے مقامی پولیس کی طرف سے درجنوں وارداتوں میں ایک بھی واردات کے ملزم ٹریس نہیں ہو سکے جس سے ثابت ہوتا ہے پولیس ڈاکووں کے ساتھ ملی ہوئی ہے شہری دن دیہاڑے عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں بعد ازاں ایس ایچ او بلال بٹ کی متاثرہ افراد سے ڈاکووں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر روڈ کو کھول دیا گیا متاثرہ افراد نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے یا د رہے مویشی ایجنٹوں سے منڈی سے واپسی پرایک ماہ میں تیسری واردات ہے جبکہ متعدد وارداتیں اس کے علاوہ بتائی جاتی ہیں
