( بلال رضا)
آج پی ایم اے ھاؤس محمدی چوک میں ایک پوروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مستحق خواتین کو روزگار کے لیے سلائی مشینیں اور روز گار شاپز کا سامان بھی دیا گیا
اس کے علاوہ سپشل ایجوکیشن رہتاس سنٹر کے بچوں کو شوز دیے گئے جبکہ کچھ بچوں کو سکول یونیفارم بھی دی گئیں اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفور ملک ،محمد عمر بٹ ،فلک ناز اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم عبدالغفور نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور عبدالغفور چوہان نے کہا کہ
یہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہماری ڈیوٹی لگائی ھوئی ھے مزید آنوں نے کہا کہ باقاعدہ ضرورت مند کی درخواست کی جانچ پڑتال کر کے امداد کی جاتی ھے تا کہ جو لوگ صحیح بندے کی مدد ھو سکے آخر میں جن خواتین کی مدد ھوئی آنوں نےڈھیر دعائیں دیں۔
