ضلع جہلم میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سبزی منڈی کا دورہ کیا

Spread the love

جہلم(بلال رضا ): ضلع جہلم میں جاری تجاوزات کے خلاف اپریشن کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی قسم کی تجاوزات کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں کو چاہیے کہ اپریشن میں ضلعی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے تجاوزات کو خود ختم کر لیں اپنی تجاوزات ختم نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں بہترین قسم کا ریڑھی بازار قائم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں