ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف )کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن کے 179 بازاروں میں سے 74 بازاروں سے مستقل تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں، 2634 شٹرز اور 1409 پختہ تعمیرات مسمار کی گئیں جبکہ مزاحمت پر 269دوکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ شہروں کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنا معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے، تاجر برادری از خود تجاوزات مسمار کر رہی ہے جو خوش آئند ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس میں کارروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور تجاوزات کے خلاف مہم کا مقصد شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید بتایا کہ ڈویژن کے تینوں ڈپٹی کمشنرز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رکھیں جبکہ ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ساہیوال شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے، تجاوزات کے خاتمے سے شہروں کو خوبصورت اور قابل رہائش ماحول فراہم کرنا ہے
