جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے (رجسٹرڈ) کا پیکا ایکٹ کے خلاف شدید احتجاج

Spread the love

برطانیہ (پ ر) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) (JAP-UK) نے پیکا ایکٹ کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت اور بنیادی حقوق کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیکا قانون کا صحافیوں کو نشانہ بنانے، آزادی اظہار کو محدود کرنے اور اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے یہ قانون جمہوری اقدار کے خلاف ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات سے متصادم ہے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے (رجسٹرڈ) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پیکا ایکٹ پر نظرثانی کرے اور اس میں ایسی ترامیم کرے جو آزادی اظہار اور میڈیا کی خود مختاری کو یقینی بنائیں ایسوسی ایشن نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان میں صحافیوں کو درپیش خطرات کا نوٹس لیں ایسوسی ایشن نے آزادی صحافت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں