دیرینہ رنجش و بھتہ نہ دینے پر زمیندار کی گیارہ ایکڑ فصل پر مخالفین کا کیمیکل اسپرے

Spread the love

وزیرآباد:(نامہ نگار) دیرینہ رنجش و بھتہ نہ دینے پر زمیندار کی گیارہ ایکڑ فصل پر مخالفین کا کیمیکل اسپرے ،30 لاکھ روپے مالیت کی گندم کی افزائش متاثر گندم پیلاہٹ کا شکار ،فصل تباہ ہو گئی خوشوں میں دانے نہیں بن پائیں گے اور نہ ہی بھوسہ حاصل ہوگا مقامی زمینداروں کی صحافیوں سے گفتگو پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے زمیندار کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا
وزیرآباد کے موضع جهام والا تحصیل علی پور چٹھہ کے رہائشی و مقامی نمبردار نذر محمد چٹھہ ولد عنایت اللہ کی 11 ایکڑ گندم کی فصل کو مخالفین نے کیمیکل اسپرے کر کے تباہ کر دیا پولیس تھانہ علی پور چٹھہ کو دی جانے والی درخواست میں مدعی نے الزام لگایا کہ وہ 10 ایکٹر 6 کنال زرعی اراضی کا مالک اراضی ہے۔ میں نے اپنی اراضی پر گندم کی فصل کاشت کر رکھی ہے جو کہ اقبال اکبر عرف ظفر اقبال۔ پرویز اقبال پسران محمد شریف۔ علی رضا۔ عبد اللہ پسر ان اقبال اکبر عرف ظفر اقبال اقوام جٹ چٹھہ ساکنان جھام والا تحصیل علی پور چٹھہ نے غلام سرور ولد محمد شریف کی ایماء پر ہماری فصل گندم کو زہریلی سپرے کر کے تباہ و برباد کر دیا ہے۔ جس سے زمیندار کا نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ ہمیں پتہ جوئی پر معلوم ہوا ہے کہ ملزمان مذکورن اور چند نامعلوم افراد نے سائل کی گندم کو تباہ برباد کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی ملزمان کے بھائی و ساتھیوں وغیرہ پر پہلے ہی مقدمات درج رجسٹر ڈ ہیں۔اور ملزم اشتہاری ہیں مدعی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے ہمارا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ ملزمان جھگڑالو فسادی اور خطر ناک ہیں جو ہم سے غیر قانونی دیده دانسته جبر کے ساتھ ناجائز قبضه و مداخلت و فصل کو اسپرے کر کے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں ہماری داد رسی کی جائے مدعی نے الزام لگایا کہ ہماری کم وبیش 30 لاکھ مالیت کی گندم تباہ کر دی گئی ہے اور فصل کے نہ تو خوشے نکل سکتے ہیں اور نہ ہی فصل کا بھوسہ ہی حاصل ہو سکتا ہے پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 435 مقدمہ نمبر 123/25درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں