وزیرآباد(ملک طارق جاوید) پنجابی ادب کے معروف شاعر،صحافی،کالم نگار و ادیب طاہر وزیرآبادی کی پانچویں برسی کی تقریب،پنجاب بھر سے شعراء،صحافیوں و ادب سے وابستہ افراد کی شرکت،طاہر وزیرآبادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوے پنجابی ادب کے سرخیل معروف صحافی و کالم نگار مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ طاہر وزیرآبادی پنجابی ادب کا اثاثہ و بے مثل صحافی و کالم نگار تھے انہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں سے پنجابی ادب کی جو خدمت کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجابی تحریک چوہدری الیاس گھمن نے کہا کہ طاہر وزیرآبادی اپنے آپ میں ایک ادارہ و انجمن کی حیثیت رکھتے تھے وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے محبت کو پروان چڑھانے دوستی و یاری کا ہمیشہ حق ادا کرتا رہا انہیں کسی ایک تقریب میں خراج تحسین نہیں پیش کیا جا سکتا وہ ہر وقت ہر لمحہ اپنی لازوال شخصیت و بلند پایہ کردار کی وجہ سے زندہ و جاوید رہے گا تقریب میں صاحبزادہ سید ضیاء النور،پیر فقیر ویر سپاہی،بابا نجمی،صاحبزادہ سید حامد شاہ بخاری،ذوالفقار علی باگڑی،اعجاز احمد سماں،امتیاز اظہر باگڑی،افتخار احمد بٹ،حافظ محمد عدیل،میاں محمد اکرم پہلوان،حاجی نجیب اللہ ملک،صاحبزادہ سید آل محمد،خالد مجید سوہدروی،افضل طاہر،سید ارشد حسین بخاری،فیصل شیخ،ادریس سپال،نسیم میر،شیراز ساگر،حفیظ خلجی،اکبر علی غازی،اصغر بھٹی،خیرات علی خیرات،حکیم احمد نعیم،آصف علوی،وحید ناز،عبید اللہ توحیدی،احمد علی گجراتی،احسان فیصل کنجاہی،ملک شاکر،ارشد مخلص،لیاقت گڈگور، سلیم دلاوری، محبوب علی محبوب،فیاض احمد فیضی،ڈاکٹر ارشد مٹو، فیاض جعفری، اے پی امبر نے ان کی زندگی پر شعری انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
