کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور غلاظت کے ڈھیروں نے انتظامیہ کے کاغذی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) گلیاں محلے سیوریج کے گندے پانی کی نذر،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور غلاظت کے ڈھیروں نے انتظامیہ کے کاغذی دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی صفائی کے دعوے دھرے رہ گئے، عملہ صفائی کئی کئی روز علاقہ جات کا رخ نہیں کرتا،سالڈ ویسٹ کمپنی صفائی ستھرائی کے معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی۔وزیرآباد شہر و گردونواح کے علاقہ جات بکر گلہ،سکندر پورہ،جناح کالونی،ونجووالی،مسلم روڈ،ارائیں کالونی،پیر مٹھا روڈ،جوگیاں والی گلی،منظور آباد،ڈسکہ روڈ،الہ آباد،نظام آباد،لکڑ منڈی،شیش محل سمیت متعدد علاقہ جات میں صفائی کی ابتر صورتحال نالیوں سے باہر گندے پانی اور سیوریج سسٹم کے غلیظ پانی نے راہ گیروں کے لیے گزرنا مشکل بنا کر رکھ دیا ہے کوڑے کرکٹ کی بھر مار اور غلاظت کی وجہ سے حشرات الارض سمیت بیماریوں کا سب سے بڑا سبب مکھی و مچھر کی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے کوڑے کرکٹ کی بدبو نے علاقہ مکینوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب کے ویژن کو ہوا میں اڑا دیا صرف مین شاہراہوں کی صفائی کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں کئی کئی روز علاقہ جات میں متعین عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے گلیاں محلے کوڑے کرکٹ اور غلاظت کی آماجگاہ بنے ہوے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ عملہ صفائی کی ان کے مخصوص علاقہ جات میں ڈیوٹیز پر کام کا پابند بنایا جائے جبکہ نجی کمپنیوں کو جو کہ صفائی کی ذمہ دار اور انتظام و انصرام احسن طر یقے سے ادا کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ شہری مسلسل اذیت غلاظت و بدبو سے محفوظ رہ سکیں اور متعدی امراض میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں