اسلامک ریلیف چیرٹی کی طرف سے مقامی ہال میں فلسطین کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


اسلامک ریلیف چیرٹی ( صابرہ ناہیدمانچسٹر) کی طرف سے مقامی ہال میں فلسطین کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اسلامک ہائی سکول اور کے ڈی گرامر سکول کی سابقہ ہیڈ ٹیچر مس محمد ، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ امریکہ سے آئی ہوئی استادہ عائشہ پرائم نے غزہ کے لوگوں کی کسمپرسی پر روشنی ڈالی اور ان پر ہونے والے مظالم کا آنکھوں دیکھا حال سنایا۔ پاکستانی نژاد قاری عبدالوہاب نے خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک پیش کی ۔ گرامر سکول کی ہیڈ ٹیچر مس محمد کو ان کی 37 سالہ خدمات کے سلسلہ میں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ حاضرین نے دل کھول کر غزہ کے لئے عطیہ دیا ۔ پروگرام کے آخر میں دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں