فرینڈز آف ایدھی جہلم کے زیرِ اہتمام ایدھی سنٹر اولڈ جی ٹی ایس چوک میں اجلاس

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف)فرینڈز آف ایدھی جہلم اور ایدھی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ایدھی سنٹر جی ٹی ایس چوک جہلم میں ایک اجلاس ہوا۔جسں کی صدارت ڈاکٹر محمد اسد مرزا سرکل انچارج جہلم اور ڈاکٹر شاہد تنویر جہلم ایدھی سنٹر انچارج نے کی۔دیگر شرکاء میں پروفیسر(ریٹائرڈ)
آصف جہاں،ضیاءالحق،ارشد محمود مبارک،عبدالغفور چوہان،سید اختر علی شاہ،خالد مغل،راجہ اسحاق جنجوعہ،سینئر سپروائز غضنفر علی،پروفیسر آصف جنجوعہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔سرکلر انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے حاضرین کو بتایا۔کہ گزشتہ تقریباً سینتیس(37) سال سے جہلم کے مخیر حضرات اپنے عطیات یدھی سنٹر جہلم کی وساطت سے اس ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا کر اس ادارے کی بھرپور مالی معاونت کر رہے ہیں۔اس مالی معاونت میں صدقہ،خیرات،عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں،قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالنا، ذکواۃ وغیرہ شامل ہیں۔یہ اسی مالی معاونت کا نتیجہ ہے۔کہ پاکستان بھر میں جہاں جہاں ایدھی سنٹر کی شاخیں ہیں وہاں اس ادارے کی خدمت کے منصوبہ جات با احسن و خوبی سر انجام دیئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے مزید بتایا کہ جہلم ایدھی سنٹر کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے گزشتہ تین سالوں میں مختلف مخیر حضرات کے تعاون سے جہلم ایدھی سنٹرمیں چار نئی ایمبولینس کا اِضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ایدھی سنٹر دینہ اور ایدھی سنٹر سوہاوہ میں بھی زونل آفس اسلام آباد سے ایمبولینس موصول ہوئیں۔اس وقت سرکل جہلم،دینہ سوہاوہ اور میر پور میں کل سولہ ایمبولینس عوام کی خدمات کے فرائض سر انجام رہی ہیں۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے عوام سے اپیل کی۔کہ عنقریب ماہ رمضان کی آمد آمد ہے۔اس لیئے وہ اپنے زیادہ سے زیادہ عطیات ایدھی سنٹر جہلم میں جمع کروا کر باقاعدہ رسید حاصل کریں۔تاکہ عوام کی خدمات کا تسلسل جاری وساری رہ سکے۔عطیات اور دیگر معلومات کے لیئے ایدھی سنٹر جہلم کے مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبروں پر ہمہ وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
(1)-115.
(2)-0544-627289.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں