









وزیرآباد سے بیوروچیف طارق ملک کی رپورٹ: عوامی شعور کی بیداری میں صحافت کلیدی کردار ادا کرتی ہے دیانت اور خدمت کے اصولوں پر کاربند صحافی معاشرے کے لیے انمول ہیرے کا درجہ رکھتے ہیں. مثبت صحافت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور صحافت کی درخشندہ روایت کی پیروی میں اردو گلوبل کے نمائندگان کا کردار روشن قندیل کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد عرفان الحق سلہریا نے وزیرآباد میں اردو گلوبل تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا.
تقریب کی صدارت ایڈیٹرانچیف محمد نوید راجہ نے کی انہوں نے کہا اردو گلوبل ایک انٹرنیشنل ادارہ ہے جو پاکستان میں بھی اپنے اعلی صحافتی اقدار کی بنیاد پر روز بروز ترقی کر رہا ہے اس ادارے کا بنیادی مقصد مادی مقاصد سے بالاتر ہوکر انسانی اقدار کو اجاگر کرکے پسماندگی اور جہالت کے خلاف جہاد ہے.
پروگرام ڈائریکٹرسنیہ بٹ صاحبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد کی دھرتی کے سپوت سید آل محمد نے پاکستان میں یو جی نیوز نیٹ ورک قائم کرکے مولانا ظفر علی خان کی صحافت کی درخشندہ روایات کو آگے بڑھانے کا جو ذمہ اٹھایا ہے وہ ایک روشن اقدام ہے اور تمام نمائندگان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ انتہائی محنت اور دیانت کے اصولوں پر کاربند ہو کر ان کے مشن کو کامیاب بنائیں
قاضی احتشام ڈائریکٹر آف کمیونکیشن نے اپنی نیک تمناوں کا اظہار خیال کیا اور کہا کہ اردو گلوبل نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور سچائی کے اصولوں پر ہمیشہ کاربند رہا ہے .
بیورو چیف طارق جاوید ملک نے کہا کہ اردو گلوبل عالمی معاشرے کو استحصالی طبقے سے نجات دلانے کے لئے کے لیے جہاد کا درجہ رکھتی ہے.
نیوز کی تقریب میں اسلام آباد، جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ راولپنڈی اور دیگر اضلاع کے نمائندگان بیوروچیف صاحبان نے شرکت کی بعد ازاں مسلم ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان سید ضیاء النور اور آستانہ عالیہ سہروردیہ سوہدرہ شریف کے زیب سجادہ پیر سید محمد صفی اعظم چن پیر شاہ صاحب نے تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا.