وزیر مملکت براۓ ریلوے بلال اظہر کیانی کا شہید مرزا جواد کے گھر ڈومیلی آمد

Spread the love

بلال اظہرکیانی نے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ افسوس کااظہار کیا،مرزا جواد کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ چڑھایا،سیکورٹی کے سخت انتظامات کٸے گٸے تھے۔
جہلم / سوہاوہ:(بلال رضا )تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز وزیر مملکت براۓ ریلوے بلال اظہر کیانی نے جعفر ایکسپریس حادثہ میں شہید ہونے والے ڈومیلی کے جوان مرزا جواد کے گھر کادورہ کیا،بلال اظہر کیانی نے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ اظہار افسوس کیا،شہید مرزا جواد کی قبر پر بلال اظہر کیانی نے پھولوں کاگلدستہ چڑھایا اور دعا کی،بلال اظہر کیانی کی ڈومیلی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کٸے گٸے تھے،ڈی ایس پی سوہاوہ محمدسرفراز،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی راجہ نوید افضل بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہے،بلال اظہر کیانی کی ڈومیلی امد پر شیخ ناصر سنی،راجہ طہاور زمان،راجہ جہانزیب کیانی،عبدالرازق مل،چوہدری سعید ایڈووکیٹ کلرہ،چوہدری عامر کلرہ،چوہدری نوید کلرہ،حاجی راجہ تنویر پنوار،راجہ عاطف کیانی سمیت علاقہ کی دیگراہم شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر بلال اظہرکیانی نےشہید مرزا جواد کے بھاٸی اور دادا کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوہوۓ کہا کہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملہ کیا،اسکی مذمت کرتے ہیں،بی ایل اے دہشتگرد تنظیم نے جس طرح بے گناہ اور معصوم لوگوں کو شہید کیایہ داٸرہ اسلام سے باہرہیں،انکا اسلام سے کوٸی تعلق نہیں،اس واقع میں فوجی جوان،ایف سی،ریلوے سمیت سویلین کو آپریشن سے پہلے شہید کیاگیا،ریلوے کے ٹریک کی مرمت کا کام آج شروع کردیاگیاایک دو دن میں مکمل ہوجاۓ گا،مرزا جواد شہید کو ہم سلام پیش کرتےہیں،اور یہ ڈومیلی کے لیے فخر کی بات ہے،اس پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے،انکی قربانیاں راہیگاں نہیں جاٸیں گی،دہشتگرتنظیموں کو پاکستان میں ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔جہلم کے ہر قبرستان میں غازی اورشہید سپردخاک ہے،جہلم غازیوں اور شہیدوں کا ضلع ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں