تقریب میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کار کردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے
جہلم (سٹی رپورٹر) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج مشین محلہ نمبرا اثر یہ روڈ جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دیئے گے۔ اس پر وقار تقریب میں ضلع بھر کی شعبہ تعلیم و دیگر شعبہ جات سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کر کے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کیئے۔ پرنسپل محمد زابد خورشید ایڈمن بدر خورشیدو اسٹاف نے تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور و معروف سیاسی، سماجی مذہبی اور فلاحی مہمانان گرامی صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد ، جناب ڈاکٹر جنید محمود اسسٹنٹ پروفیسر انگلش گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم، محترم جناب عبداللہ مدیر امتحانات جامعہ علوم اثریہ جہلم، عالم دین قطب شاہ مدرس جامعہ علوم اثریہ، موبائل ایجوکیشن یونٹ نارتھ ll جہلم انسپکٹر موٹروئے پولیس مرشد حسین ، سب انسپکٹر محسن رضا ، انچارج ایجوکیشن ونگ انسپکٹر ٹریفک پولیس ہارون الرشید , سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان اور سینیر صحافی راجہ شاہد کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیئے۔
