فطرت سے دوری دل کے عارضے کی سب سے بڑی وجہ ہاتھ اور زبان کو روکنا اور پاؤں کو چلانا بہترین علاج

Spread the love

وزیرآباد(ملک طارق جاوید) فطرت سے دوری دل کے عارضے کی سب سے بڑی وجہ ہاتھ اور زبان کو روکنا اور پاؤں کو چلانا بہترین علاج ہیڈی ایم ایس وزیرآبادکاڈیالوجی،کنسلٹنٹ کاڈیالوجسٹ اینڈ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر کاشف بلال نے پاکستان میں روز بروز دل کے عارضے میں خطرناک اضافہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو دل کی بیماریوں اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تیز چلتے ہوئے یا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کا زیادہ پھول جانا اور کسی سے بات بھی نہ ہو سکنا اس بات کی علامت ہے کہ دل کی نالیوں میں فالٹ ہے اس لئے دل کی اسسمینٹ کروانی چاہیے کیونکہ دل کا مسئلہ ہوسکتا ہے اگر مورثی دل کا مسئلہ چلا آرہا ہو تو دل میں کیلشیم کی مقدار چیک کرنے کے لیے سٹی کیلشیم سکورنگ ٹیسٹ کرونا چاہیے اگر یہ سکور زیرو ہے تو آپ کا دل ٹھیک اگر سکور زیرو تا دس تک ہے تو آپ اپنی عادات بدلیں خوراک میں توازن برقرار رکھیں اگر آپ سموکنگ کرتے ہیں تو ترک کر دیں ہفتے میں پانچ دن تقریبا ایک گھنٹہ ورزش کریں اگر دس تا سو تک ہے تو پھر آپ کو دل کا مسئلہ درپیش آسکتا ہے لہذا آپ کسی معالج سے اپنے دل کی تشخیص کروائیں دل انسانی جسم میں ایک اہم عضا ہے پورا جسم دل کی بدولت قائم ہے اگر دل میں فالٹ آجائے تو پورا جام ہو کر رہ جاتا ہے لہٰذا دل میں معمولی سا بھی فالٹ محسوس ہو تو فوری دل کی اسسمینٹ کروانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں