فلاحی سماجی تنظیمیں اللہ کی مخلوق کی خدمت اور آسانیاں فراہم کرکے دنیاو معاشروں میں بسنے والے غریب ومستحق افراد کو زندگی کے دھارے میں شامل رکھے ہوئے ہیں

Spread the love

وزیرآباد (ملک طارق جاوید) فلاحی سماجی تنظیمیں اللہ کی مخلوق کی خدمت اور آسانیاں فراہم کرکے دنیاو معاشروں میں بسنے والے غریب ومستحق افراد کو زندگی کے دھارے میں شامل رکھے ہوئے ہیں۔فلاحی تنظیموں سے وابستہ معاونین اور ورکز رب کریم کی رضا اور خیر وبرکتیں حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیت وڈائریکٹر پیرس مارٹ عامر ثناء اللہ بٹ نے انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے زیر انتظام فری ڈائیلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر جمشید جمی،افتخار حسین صدیقی،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ عامر ثناء اللہ بٹ نے 8لاکھ روپے انجمن بہبودی مریضاں کو عطیہ کئے۔انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں غریب ومستحق افراد کو مفت ادویات،ڈائیلسز فری آنکھوں کے لینز فراہم کرکے جو مخلوق خدا کی خدمت کررہی ہے وہ قابل ستائش اور تحسین کے قابل ہے انجمن کے ورکرز اور معاونین حقیقتاً اپنے کاموں سے علاقے کے غریب ومستحق افراد کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں