مریم نواز شریف کو پنجاب میں وزیراعلیٰ کی زمہ داری سنبھالے کوئی بہت زیادہ عرصہ نہیں گزرا جن حالات میں مریم نواز شریف کو مسلم لیگ ن نے پنجاب کی قیادت کے لئے نامزد کیا تھا ان حالات اور آج تیرہ چودہ مہینوں بعد زمین آسمان کا فرق ھے بزدار زدہ پنجاب کچرے کے ڈھیروں اور تجاوزات سے اٹا پڑا تھا سرکاری محکموں میں بد انتظامی عروج پر تھی اور پیسہ بنانے کا عمل زور و شور سے جاری تھا دوسری طرف اہلیان پنجاب مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے جبکہ پورے ملک میں تمام معاملات کو چھوڑ کر ،میں نہیں چھوڑوں گا کی بڑھکیں لگائی جا رہی تھیں ہر چیز کی قیمتیں تیزی کیساتھ اوپر جا رہی تھیں جبکہ حکمران ٹولہ نیا پاکستان اور تبدیلی کی ڈھولکی بجانے میں مصروف تھا سیاسی صورتحال یہ تھی کہ صوبہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نیا پاکستان اور تبدیلی کا ڈھول بجانے والے ڈھولچیوں کے امیدوار بری طرح ہار رہے تھے وقت تیزی سے گزر رہا تھا لیکن نئے پاکستان اور تبدیلی کے پرچارک وقت کی رقتار اور وقت کے تقاضوں کو اہمیت دینے کے لئے تیار نہ تھے اشیائے خوردو نوش عوام کی دسترس سے باہر ہو رہی تھی زندگی کی بنیادی ضرور ی اشیاء مسلسل مہنگی ہو رہی تھیں
