جہلم ( بلال رضا ) ٹی بی کا عالمی دن پوری دنیا کی طرح جہلم میں بھی منایا گیا۔ اس سلسلے میں آج اے ایس ڈی ٹیم اور جہلم ڈسٹرکٹ کے ماہر ڈاکٹر نے ٹی بی واک میں شرکت کی اس میں سب سے اہم کردار ٹی بی اے ڈی سی این جی او نے ادا کیا۔ اے ڈی سی این جی او کی طرف سے میڈم کوثر ڈی او، عبدالروف ڈی ایف ایس ، احتشام ٹی بی ایس، ڈی ایف ایس زین، ڈی ایف ایس اسامہ اور تحریم اور ڈی ایچ کیو جہلم سے ڈاکٹر عدنان نجم ڈاکٹر شکیل احمد ایم ایس ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر ظہور الحق کیانی ڈاکٹر فواد مجید ال پریزیڈنٹ شفٹ اور اس کے علاوہ مختلف محکمہ ہائی فقکرنے شرکت کی۔ اور اس واک میں عوام الناس کو ٹی بی کی تشخیص کے بارے میں اگاہی فرام کی ہار ڈاکٹر نے اپنا اپنا کردار ادا کیا اور عوام کو یہ بتایا کہ ٹی بی کی بیماری علاج کے قابل ہے ٹی بی کی علامتیں بتائی گئی کہ جس بندے کو کھانسی دو ہفتے سے پرانی ہو جائے دوائی کھانے کے باوجود آرام نہ آئے تیزی سے وزن میں کمی سینے میں درد جسم میں درد اور رنگ میں تبدیلی ۔ اس کے علاوہ بتایا گیا کہ ٹی بی کی بیماری کا علاج پاکستان اور دنیا بھر میں موجود ہے اور ڈبلیو ایچ او اور مختلف این جی اوز فری علاج کروانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ اس کے لیے فری میڈیسن موجود ہیں ہمارے مختلف اداروں کے اندر اور جہلم میں 10 جگہ پر ٹی بی کے ٹیسٹ کے لیے گرین ایکس پوائنٹ لگوائے ہوئے ہیں جو بالکل فری ٹیسٹ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسٹ ایکسرے بھی کیے جاتے ہیں جو کہ فری میں ہیں صرف عوام سے درخواست ہے کہ اگر ان علامتوں کے ساتھ کسی بھی مریض کو دیکھیں تو ٹی بی ٹیسٹ لازمی کروائیں تاکہ وقت کے ساتھ ان کا علاج ممکن ہو سکے ۔ اس لیے محکمہ صحت کے ساتھ عوام اپنا کردار ادا کرے اور ہمارے ساتھ مل کر عہد کرے کہ اب ٹی بی کے مریضوں کو باہر نکالیں گے۔ اور ان کا علاج کروائیں گے۔ پروگرام کے اخر پر ڈسٹرکٹ افیسر اے ایس ڈی میڈم کوثر پروین کی ٹیم میں مسٹر عبدالرؤف ، شکیل عباس ، زین العابدین ، مسٹر طلعت اور ڈاکٹر زرنش نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
