اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کا سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ

Spread the love

وزیرآباد(طارق جاوید ملک) اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کا سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ،کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں سے سوالات پوچھے،بچوں میں گفٹ تقسیم کئے۔محمد رب نواز نے کہا کہ سپیشل بچوں میں مثبت تبدیلی لانا حکومت پنجاب کا عزم ہے،سپیشل بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنا اعزاز کی بات ہے،عید کی خوشیوں میں سپیشل بچوں کو شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،سپیشل بچوں کی نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں اس کام اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کی مانیٹنرگ کی جاتی ہے جس کا مقصد اداروں میں معیار تعلیم اور ڈسپلن کا بہتر بنانا ہے اور بچوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے،معذوری کو اپنی زندگی کے معمولات میں حائل نہ ہونے دینے والے دنیا میں اپنی ہمت اور حوصلے کی بناء پر اپنے ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کردار اداکرکے ہیرو بن رہے ہیں،قوم کے نونہالوں کو انکی معذوری کے احساس سے باہر نکال کر انکی تعلیم وتربیت سے ان کو معاشرے اور ملک وقوم کا مفید شہری بنانے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں