ملک میں کورونا وائرس کے مزید 730 کیسزاور17 اموات رپورٹ

Spread the love

اسلام آباد ( سید وقار علی )

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 730 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 17 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد تعداد 94 ہزار 715 کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 296 15296 ، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار 157 اورگلگت میں 2 زہار 382 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں