جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں جشن آذادی کی 73 ویں اور سینئر ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سعید احمد آف جادہ کی62 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں جشن آذادی کی 73 ویں اور سینئر ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری سعید احمد آف جادہ کی62 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران اور سینئر ارکان نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر جشن آذادی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، دونوں کیکس کی کٹائی پرچم کشائی کے بعد کی گئی، راجہ محمد انور، ندیم خان، جاوید اسلام قریشی سینئر نائب صدر، الحاج عزیز احمد اور ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ڈاکٹر ظہیربٹ، عرفان قریشی نے شرکت کی اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری شکیل احمد نے کہا کہ وطن عزیز ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا، پاکستان حاصل کرنے کے لئے خون کے دریاء عبور کرنے پڑے، نوجوانوں کو چاہیے کہ پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا کریں تاکہ انہیں علم ہو سکے کہ پاکستان حاصل کرنے کے لئے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر سیکرٹری چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شاہ زیب خان اور ان کے اسٹاف کو شاندار تقریب منعقد کرنے پر چوہدری سعید احمد کی طرف سے انعامات سے نوازہ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں