Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم”Educationist Never Retired” یہ وہ الفاظ ہیں جو آج ایک ایسے شخص کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سی ای او (ایجوکیشن) جہلم نے ادا کئے جو اپنی ذات میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ضلع جہلم کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی اْن کے معلم ہونے کیساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، تفریحی (نیزہ بازی، اکھاڑہ بیل و بگدر، والی بال) اور محکمانہ طور پر منعقد ہونے والے تمام بڑے پروگراموں میں بطور اناؤنسر و کمپیئر ایک اچھوتی پہچان ہیں۔ کسی بھی پروگرام میں جب وہ مہمانان گرامی و دیگر احباب کی تعریف اپنے منفرد انداز میں کرتے ہیں تو ہر کوئی اْن کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔جی ہاں!! بہت سے اَحباب اْنکے ابتدائی تعارف سے پہچان گئے ہوں گے کہ میں کس کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما زین العابدین نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ” چوہدری اَسد محمود ” جو کہ رشتے میں میرے ماموں بھی ہیں اور چاچو بھی، کیونکہ اْنکے والدین تک کا ہمارے آباؤاجداد سے قریبی مراسم تھے۔ جس کو چوہدری اَسد محمود نے بخوبی نبھایا اور نبھا رہے ہیں۔ خصوصاً جب بھی کوئی غمی کا موقع ہوا تو چاہے آدھی رات ہی کیوں نہ ہو وہ ہمارے غم میں شریک ہوتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہم ایک ہی ادارے میں خدمات بھی سرانجام دیتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے میری ٹرانسفر دفتر سے سکول میں کروائی تاکہ مجھے پبلک ڈیلنگ کے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔گزشتہ روز اِن کی محکمہ سے مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،الوداعی تقریب میں محمد معروف سی ای او (ایجوکیشن)، ڈاکٹر اَسد نعیم منوچہر،پرنسپل جامع ہائی سکول و سابقہ ڈی ای او سیکنڈری، رفعت محمود ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری، یسین بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے خصوصی شرکت کی اور انکی خدمات پر زبردست الفاظ میں انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دْعاؤں اور نیک تمناؤں کیساتھ الوداع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں