پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پرمقامی ریسٹورنٹ کے باہر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

مانچسٹر رپورٹ- چودھری عارف پندھیر

پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر کورونا وائرس کی وبا سے مشکل ترین حالات کے باوجود برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے مادر وطن سے دلی محبت و لگاؤ کا اظہار روایتی جوش و جذبے سے کیا ۔ پاکستانی کھابوں کی نامور ویلمزلو روڈ مانچسٹر میں تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماؤں اور پنجاب اوورسیز کمیشن کے اراکین آصف رشید بٹ اور ملک عمران خلیل نے مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بمعہ اہل وعیال اس تقریب کے رنگوں میں مذید رنگینی پیدا کرنے کے لیے سبز رنگ کے کپڑے زیب تن کیے شریک ہوئے ۔ بچوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پاکستانی قوم کی ژندہ دلی کی یاد تازہ کر دی ۔ ڈھول کی تھاپ پر منچلھے نوجوان بڑھوں اور بچوں نے بھنگڑا ڈال کر چشن آزادی کی خوشیاں کو دوبالا کر دیا۔اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ چودہ اگست تجدید عہد کا دن قائد اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں پاکستان کا تحفہ دیا۔ انہوں نے برطانیہ اور پاکستان میں بسنے والے پاکستانیوں کو آزادی کی دلی مبارکباد بھی پیش کی۔ تحریک انصاف کے راہنما اور پنجاب اوورسیز کمیشن کے متحرک رکن ملک عمران خلیل نے کہا کہ تحریک انصاف برطانیہ ہر سال کی طرح آج بھی جشن  آزادی کو جوش و خروش سے منا رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں جسطرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان کی نعمت قائد اعظم کی وجہ دی اسی طرح اللہ تعالیٰ نے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں ایک ایسی نعمت سے نوازا ہے جسکی وجہ سے کشمیر جلد آزاد ہو گا اور ہم آئندہ سال کشمیر کی آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔ سابق صدر تحریک انصاف برطانیہ گریٹر مانچسٹر برانچ منور خان نیازی کا کہنا تھا کہ ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ کشمیر بھی آزاد ہو گا اور جس خوشحال پاکستان کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا وہ بھی پورا ہو گا۔ محمد آصف نے پاکستان کی دن دگنی رات چگنی ترقی اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کاروباری شخصیت شیخ اعجاز سماجی راہنما مقدس جی و دیگر افراد نے بھی پاکستان کی ترقی سلامتی اور عوام کی خوشحالی  کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ کہا کہ وزیراعظم عمران خان نئے پاکستان کے خواب کو ضرور پورا کریں گے۔۔ بر طانیہ کی ممتاز سماجی راہنما عالیہ ہاشمی اور عائشہ مبشر اور سینئر صحافی چودھری ارشد رچال نے تقریب میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں