گجرات اردو گلوبل نیوز نمائندہ خصوصی۔ )۔
صدر ویب ٹی وی ایسوسی ایشن مرزا خرم حسنین اور چیئرمین ویب ٹی وی ایسوسی ایشن میڈم ناہید فاطمہ نے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر کی طرف سے سینئر صحافی ڈائریکٹر پروگرام یو جی نیوز سنیہ بٹ کو 10کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ویب ٹی وی ایسوسی ایشن اور گجرات کی صحافی برادری ڈاکٹر ایاز ناصر کی اس حرکت کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ نوٹس واپس لے کر سنیہ بٹ سے معذرت کی جائے۔ ہم ڈاکٹرز کمیونٹی سمیت ان تمام لوگوں کو جو سچ لکھنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتے ہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ صحافی کبھی جھکے اور بکے نہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کبھی حق کی راہ میں کسی قسم کی قربانی دینا پڑی تو گریز نہیں کریں گے۔ اگر سنیہ بٹ کے خلاف ہرجانے کا نوٹس واپس نہ لیا گیا اور ان سے معذرت نہ کی گئی تو گجرات کی ویب ٹی وی ایسوسی ایشن سمیت تمام صحافی برادری آئندہ اپنا لائحہ عمل جلد طے کرے گی اور اس کے خلاف بھرپوراحتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔