جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم میونسپل کارپوریشن کے سینٹری ورکروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بارشوں کے بعد سڑکوں کے کنارے جمی دھول، مٹی شہریوں کے چہروں اور آنکھوں میں پڑنے لگی، سڑکوں کے کنارے کئی کئی فٹ مٹی کے ڈھیر جمع ہو گئے، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سینٹری ورکرز تنخواہیں میونسپل کارپوریشن سے وصول کرتے ہیں اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران کی آشیر باد سے پرائیویٹ پلازوں، کوٹھیوں سمیت بااثر افراد کے گھروں پر صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے شہر اور ملحقہ آبادیاں گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ کئی کئی روز شہری حلقوں میں سینٹری ورکرز صفائی کے لئے نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں کے بعد سول لائن روڈ، محمدی چوک روڈ، کمیلہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ سمیت دیگر ملحقہ سڑکوں کے کناروں پر مٹی جمی ہوئی ہے، جس کے باعث گاڑیاں گزرنے کے بعد دھول اڑنے سے شہریوں کے چہروں اور آنکھوں میں دھول مٹی پڑتی ہے جس سے شہری، سانس کی بیماریوں، دمہ اور آشوب چشم سمیت موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
