جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا لاکھوں، کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں دکانوں کے شٹر چوری کر لیے گئے بلڈنگ اور شیشے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی نایاب اسٹیڈیم اورکھیلوں کے نام پر ملنے والے لاکھوں روپے کا فنڈز خرد برد، نوجوان نسل کی اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کا اکلوتا کرکٹ اسٹیڈیم جس میں شہر وگردونواح کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر جسمانی سرگرمیاں جاری رکھ کے اپنے آپ کو چست و توانا رکھتے ہیں لیکن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سٹیڈیم کی چاردیواری اور بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیڑھیاں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں، چار دیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں سیڑھیوں کے نیچے بنائی گئی درجنوں دوکانوں کے لاکھوں روپے کے شٹر چوری ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان دکانوں میں چرسیوں نشئیوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں کھیلنے کے لیے آنے والے نوجوانوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے اور نہ ہی سکیورٹی کا بندوبست ہے اردگرد کی آبادیوں کے لوگوں نے گراؤنڈ کو جانوروں کا باڑا سمجھتے ہوئے وہاں پر اپنے جانور چھوڑرکھے ہیں، نوجوان نسل نے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر سہولیات فراہم کرنے اور مویشیوں کو اسٹیڈیم کو باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں