سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5ملزمان سمیت3منشیات فروش گرفتار،3عدد پسٹل30بور،1عدد پسٹل9MM،1عدد بندوق12بورمعہ روندز،1کلو300گرام چرس اور14لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقSIقمر سلطان پولیس چوکی کالا گجراں نے اقدام قتل کے زیت تفتیش مقدمہ کے ملزم احسن شہباز ولد محمد شہباز سکنہ محلہ مخدوم آباد جہلم کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 4روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIراشد محمود تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان اللہ ولد محمد عباس سکنہ معصوم شاہ سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIشہباز احمد تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طارق ولد سلطان احمد سکنہ ہریا پھپھرہ ضلع منڈہ بہاؤالدین سے پسٹل9MMمعہ 5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمحمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر علی ولد غلام شبیر سکنہ ہرن پور پنڈدادنخان سے بندوق12بور ڈبل بیرل معہ4کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIمحمد اشفاق تھانہ ڈومیلی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فہد ولد محمد جاوید سکنہ کالا دیو جہلم سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIسکندر اعظم تھانہ دینہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل منصور ولد منصور علی سکنہ قاضی چک سے1کلو300گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔SIعثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد امیر عرف ککو ولد امیر علی سکنہ ماڈرن کالونی کھیوڑہ سے9لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد ساجد تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ملک نعیم ولد ریاض احمد سکنہ ریحان کالونی کھیوڑہ سے5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں